Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانا ہو گی : شاہد آفریدی

میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانا ہو گی : شاہد آفریدی
March 13, 2016
کولکتہ (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیل کرخوشی ہو رہی ہے۔ پریکٹس جاری ہے۔ پہلا میچ جیت کر اعتماد حاصل کریں گے۔ کولکتہ میں ٹریک ریکارڈ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا ذہنی اور جسمانی طور پر تیار تھے کہ بھارت میچ کھیلنے جائیں گے۔ بھارت میں کرکٹ کھیل کرہمیشہ مزا آیا۔ دباو¿ تو ہے پر کرکٹ تو کرکٹ ہے۔ میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانا ہو گی۔ وہ کولکتہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ اس موقع پر کھلاڑی کافی مطمئن دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ شاہین کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کیلئے میدان میں اتریں گے۔