Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میگاکرپشن سکینڈلز : 562ارب روپے کے 29نئے کیس سامنے آ گئے !!! لگتا ہے حکومت کسی کو بچانے کےلئے نیب میں دلچسپی نہیں لے رہی : سپریم کورٹ

میگاکرپشن سکینڈلز : 562ارب روپے کے 29نئے کیس سامنے آ گئے !!! لگتا ہے حکومت کسی کو بچانے کےلئے نیب میں دلچسپی نہیں لے رہی : سپریم کورٹ
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) میگا کرپشن سکینڈل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ نیب نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 562 ارب کے نئے 29 میگا سکینڈل سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نیب کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وفاقی حکومت کسی کو بچانے کے چکر میں نیب میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ نیب رپورٹ دے رہی ہے وفاقی حکومت کو اس حوالے سے معلوم نہیں ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ساری قوم کی نظریں نیب پہ گھڑی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہم ایف آئی اے کو کہتے ہیں کہ نیب کی تفتیش کرے۔ کیا حکومت اور اپوزیشن چیئرمین نیب تعینات کرکے نیب سے بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے تو عجوبہ ہی کردیا کہ اسے نیب کو پتا ہی نہیں۔