Friday, September 20, 2024

میگابجٹ ایکشن‘ کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

میگابجٹ ایکشن‘ کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
March 5, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن اور کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ میگا بجٹ فلم جولائی میں امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن‘ کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں بسیرا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترتی ہے اور نیویارک کو ان بھوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہے۔ فلم کی ہدایات ہال فیگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کرس ہیمس ورتھ، کرسٹن وی، ملیسا میکارتھی، کیٹ میکنن، کرن سونی، بل مرے اور ایلزبتھ پرکنز شامل ہیں۔ 15کروڑ 40لاکھ ڈالر بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ 15جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔