Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میکسیکو کے فارمولا ون ڈرائیور سرجیو پیریز کی گاڑی حادثے کا شکار

میکسیکو کے فارمولا ون ڈرائیور سرجیو پیریز کی گاڑی حادثے کا شکار
July 24, 2015
بداپسٹ(ویب ڈیسک)میکسیکو کے فارمولا ون ڈرائیور سرجیو پیریز کی گاڑی  ہنگرین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں حادثے کا شکار ہو گئی، گاڑی تو حادثے میں تباہ ہو گئی لیکن سرجیو محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق بداپسٹ کے سرکٹ میں جاری پریکٹس سیشن میں سرجیو کی گاڑی ٹریک پر گندگی کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، تیز رفتاری کے باوجود سرجیو محفوظ رہے، گزشتہ سال ستائیس جولائی کو پریکٹس سیشن کے دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی اور انہیں معمولی چوٹیں آّئی تھیں جب کہ دو ہزار تیرہ میں بھی ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، وہ دو ہزار گیارہ میں بھی حادثے کا شکار ہوئے تھے، دو ہزار گیارہ میں موناکو گراں پری کے کوالیفائنگ سیشن میں بھی حادثے کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔