Wednesday, October 5, 2022

میکسیکو کے سفیر کی لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات

میکسیکو کے سفیر کی لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات
لاہور(92نیوز)پاکستان میں مقیم میکسیکو کے سفیر السز منچولہ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات کی جس میں سفیر نے لاہور چیمبر کے وفد کو میکسیکو میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے دعوت دی۔ ملاقات میں سفیر السز منچولہ نے کہا کہ میکسیکو کے تاجر پاکستان میں کاروبار کرنے کے حوالے سے آگاہی چاہتے ہیں۔ اس حوالے لاہور چیمبر اپنا کردار ادا کرے۔ صدر لاہور چیمبر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک تجارتی حصہ دار ہیں تاہم یہ روابط بہتر تجارتی روایات کے عکاس نہیں اس لیے دونوں ممالک کو تجارے کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔