Thursday, September 29, 2022

میکسیکو : نیل پالش کیساتھ بچھو چپکانے کا نیا فیشن

میکسیکو : نیل پالش کیساتھ بچھو چپکانے کا نیا فیشن
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) سانپ ہو یا بچھو خواتین پر انہیں دیکھ کر ہی لرز ہ طاری ہو جاتا ہے مگر میکسیکو کی خواتین نے فیشن کی خاطر خوف کو دور پھینک دیا۔ میکسیکومیں کھلنے والے ایک پارلر میں زندہ بچھووں کو ایسے اچھوتے انداز میں ناخنوں سے چپکایا جاتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ scorpion main   تفصیلات کے مطابق کاکروچ‘ سانپ اور چھپکلی سے خوفزدہ ہونا خواتین کا عام سا معمول ہے مگر فیشن کی خاطر یہی خواتین بچھووں کو ناخن پر چپکانے کو بھی عار نہیں سمجھتیں۔ جی جناب میکسیکو کے شہر ٹیکس کوکو کے ایک پارلر نے خواتین میں ایک اچھوتا فیشن متعارف کرایا۔ پھر کیا تھا خواتین کی بڑی تعداد ناخنوں پر بچھو چپکانے لگی۔ scorpion بے چارے بچھووں کی شامت آ گئی۔ خواتین میں ان زندہ بچھووں کو ناخن میں جڑوانے کے فیشن نے ایسا عروج پکڑ ا کہ یہاں آنے کے لیے خواتین کو پہلے ہی بکنگ کرانا پڑتی ہے۔ یہاں موجود ایک سنٹر میں خاتون آرٹسٹ نہایت مہارت سے بچھو کو ناخن پر رنگارنگ گلیو سے چپکا دیتی ہے۔ یوں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں بچھو خواتین کے فیشن کی نذر ہوجاتے ہیں۔