Monday, December 5, 2022

میکسیکو: ”بھنگ“ کے نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی ٹرالر میں دے ماری، 9طلبہ سمیت 11افراد ہلاک

میکسیکو: ”بھنگ“ کے نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی ٹرالر میں دے ماری، 9طلبہ سمیت 11افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو کی ریاست سین لوئس پٹوسی میں ہائی وے پر سکول کے طلبہ کی گاڑی ایک بڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 طلبہ سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور ٹرالر کے ڈرائیور نے بھنگ پی رکھی تھی اور یہ جرم قابل ضمانت نہیں ہے۔ ہائی سکول کے طلبہ یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے بعد واپس جا رہے تھے۔