Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میکسیکو : ایک برس قبل لاپتہ ہونے والے  طلبا کی یاد میں  ہزاروں لوگوں کامارچ

میکسیکو : ایک برس قبل لاپتہ ہونے والے  طلبا کی یاد میں  ہزاروں لوگوں کامارچ
September 27, 2015
میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکو میں ایک برس قبل لاپتہ ہونے والے  طلبا کی یاد میں  ہزاروں لوگوں نے مارچ کیا ، جس کی قیادت گم شدہ طلبا کے والدین کر رہے تھے۔ تفصیلات کےمطابق مارچ کرنے والوں کے ہاتھوں میں ان کے پیاروں کی تصاویر تھیں جو انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔طلبا کے والدین چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی تفتیش عالمی برادری کی نگرانی میں خصوصی ادارے کو سونپی جائے۔ طلبا کے اہل خانہ ان طلبا کی گمشدگی میں ممکنہ طور پر فوج کے کردار سے متعلق بھی تفتیش کا مطالبہ کر رہے ہیں،لاپتہ طلبا زیر تربیت اساتذہ تھے جو گزشتہ برس غیر منصفانہ بھرتیوں کے خلاف احتجاج کرنے اور اپنے کالج کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے اگیوالا گئے تھے لیکن پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد غائب ہو گئےہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔