Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میکسیکو،طیارہ حادثے میں 85افراد زخمی ہو گئے

میکسیکو،طیارہ حادثے میں 85افراد زخمی ہو گئے
August 1, 2018
میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو کی ریاست ڈورانگو میں 103 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے۔ ایئرو میکسیکو کی پرواز ٹو فور تھری ون شمالی شہر ڈورانگو  سے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے جاری رہی تھی ، ٹیک آف کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ ایئرپورٹ کے قریب گرگیا ۔ مقامی گورنر  جوزے آئیسپورو کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو تین مسافر سوار تھے ، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ْ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ سے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جن میں سے بارہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت موسم کی صورتحال انتہائی خراب تھی ، موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہورہی تھی ، طیارے سے نکلنے والا دھواں دور سے بھی دکھائی دیتا رہا۔