Monday, October 3, 2022

میڈ میکس فیوری روڈ:سال کی مقبول ترین فلم

میڈ میکس فیوری روڈ:سال کی مقبول ترین فلم
نیویارک (ویب ڈیسک) نیو یارک کے شہر میں قائم فلموں کے مورخین، طلباءاور ماہرین تعلیم پر مبنی تنظیم نیشنل بورڈ آف ریویو نے ”میڈمیکس فیوری روڈ“ کو سال کی مقبول ترین فلم قرار دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر آصف کپاڈیا کی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاوس سے متعلق فلم ”ایمی“ کو بہترین دستاویزی فلم کا انعام دیا گیا۔ مشہور فلم ”دی مارشن“ کو بنانے والے رڈلی سکاٹ کو بہترین ڈائریکٹر کا انعام دیاگیا جبکہ فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے میٹ ڈیمن نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سلویسٹر سٹالون نے اپنی فلم ”کریڈ“ پر بہترین معاون اداکاری کا انعام حاصل کیا۔ میڈ میکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔