Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کا قاتل سعودی عرب فرار

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کا قاتل سعودی عرب فرار
January 29, 2018

کوہاٹ ( 92 نیوز ) کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس کا ملزم وقوعہ کے فوراً بعد اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب فرار ہوگیا۔ خیبرپختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ۔ جبکہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کوہاٹ میں چھٹیوں پر گھر آئی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کے قتل کیس میں دو ملزموں مجاہد آفریدی اور صادق اللہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔  ملزم مجاہد آفریدی  تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا بھتیجا  ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے آئی جی صلاح الدین محسودنے 92 نیوز کی اس خبرکی تصدیق کردی کہ ملزم مجاہد آفریدی وقوعہ کے بعد رات 9 بجے اسلام آباد سے عمرہ ویزا پرسعودی عرب فرارہوگیا۔

کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہریار خان نے  طالبہ عاصمہ کے قاتل کو ہرصورت گرفتارکرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

کوہاٹ پولیس نے جواں سال عاصمہ کے قتل کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کےلئے ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ جہانزیب خان کی سربراہی میں چھ رکنی  ایس آئی ٹی بنا دی ہے جس نے کام شروع کردیا ہے۔