Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات کی کثیر تعداد انٹری ٹیسٹ میں شریک

میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات کی کثیر تعداد انٹری ٹیسٹ میں شریک
August 30, 2015
لاہور (92نیوز) میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں انٹری ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں۔ ہونہار طلبہ سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے ٹیسٹ دینے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباءو طالبات آج لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ لاہور میں تمام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے طلباءکی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ملتان میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد میں بھی پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح میڈیکل انٹری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ لڑکوں کیلئے زرعی یونیورسٹی جبکہ لڑکیوں کیلئے ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاون میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔