Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کر دی

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کر دی
February 5, 2019
لاہور (92 نیوز) میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے صحت کی ٹیسٹ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیج دیں اور دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کر دی۔ نوازشریف کی طبیعت بگڑگ ئی، شوگر لیول ڈسٹرب ہو گیا۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز میٹنگ چھوڑ کر نوازشریف کودیکھنے گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کو بلڈپریشر، شوگر اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے۔ ان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔ مریم نواز والد کے لئے پرہیزی کھانا لے کر اسپتال پہنچیں۔ غیررسمی بات چیت میں مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد واپس جیل جانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا چاہتے ہیں نوازشریف کا بیرون ملک علاج ہو۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تین دن ہو گئے کسی سینئر کارڈیالوجسٹ نے نواز شریف کا طبی معائنہ نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک، لاہور کے میئرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید  اور نوازشریف کے قریبی ساتھ  میرانوار علی بھی عیادت کے لئے سروسز اسپتال پہنچے۔ ادھر نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں پھٹ پڑے اور کہا ڈاکٹر کہتے ہیں ٹینشن نہ لیں، ٹینشن والی بات تو انہیں کرنی چاہیے جو مجھے اصل ٹینشن دے رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا حکومت کی ناقص پالیسیوں سے معیشت کا برا حال ہے، صحت کارڈ ہمارے دور کا منصوبہ ہے۔