Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میڈیا پر دکھائی جانیوالی کھلی بے حیائی نے بھارتی بچیوں کو غیرمحفوظ بنا دیا

میڈیا پر دکھائی جانیوالی کھلی بے حیائی نے بھارتی بچیوں کو غیرمحفوظ بنا دیا
October 17, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں درندگی کی انتہا ہو گئی۔ دو کمسن بچیوں کو درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک بچی کی عمر ڈھائی سال جبکہ دوسری کی عمر پانچ سال ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات اس قدر عام ہیں کہ اب دنیا میں نئی دہلی کو ریپ کیپیٹل آف انڈیا کہا جانے لگا ہے لیکن اب نئی دہلی میں کم سن بچیاں بھی درندوں سے محفوظ نہیں رہیں۔ نئی دہلی کے علاقہ ننگلوئی میں ڈھائی سالہ بچی کو گزشتہ رات دو موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کیا۔ بچی اپنے گھر کے سامنے رام لیلا دیکھ رہی تھی۔ بچی ہفتہ کو صبح گھر کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ اس کے جسم پر تشدد اور دانتوں سے کاٹنے کے نشانات تھے۔ طبی معائنے میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا۔ بچی انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ دوسرا واقعہ آنند وہار میں پیش آیا جہاں پانچ سالہ بچی کو ہمسایہ زبردستی اپنے گھر لے گیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کو درندے کے گھر سے خون آلود کپڑوں کے ساتھ نکلتے دیکھ کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس بچی کی حالت بھی انتہائی نازک ہے جبکہ تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔