میڈیا ٹربیونلز کے قیام پر حکومت کا یکطرفہ فیصلے نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( 92 نیوز) میڈیا ٹربیونلز کے قیام پر حکومت نے یکطرفہ فیصلے نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت میڈیا ٹربیونلز کے معاملے پر سولو فلائٹ نہیں کریگی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاملے پر ابھی کوئی ڈرافٹ فائنل نہیں ہوا ، اے پی این ایس اور سی پی این ای سے ڈرافٹ شیئر کرینگے ، حکومت میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے۔