Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میڈیا ٹربیونلز کا مذموم مقصد میڈیا کو ڈرانا اور دھمکانا ہے ، عارف نظامی

میڈیا ٹربیونلز کا مذموم مقصد میڈیا کو ڈرانا اور دھمکانا ہے ، عارف نظامی
September 18, 2019
لاہور (92 نیوز) صدر سی پی این ای عارف نظامی نے کہا میڈیا ٹربیونلز کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا ٹربیونلز بنانے کے اعلان پر صدر سی پی این ای عارف نظامی نے کہا میڈیا ٹربیونلز کا مذموم مقصد میڈیا کو ڈرانا اور دھمکانا ہے۔ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانےکی کوشش کی گئی تو اس کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی۔ جمعرات کو سی پی این ای کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا حکومت کو ہتک عزت قوانین کو بہتر بنانے کی تجاویز دی تھیں۔ معاملے میں وزارت قانون اور اطلاعات کا عمل دخل لگتا ہے۔ میڈیا کو مزید دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا ٹربیونلز بنانے کے اعلان پر عارف نظامی بولے ہم بھی کہتے ہیں کہ میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں ہونا چاہئے، مظہر عباس بولے 2008 میں میں نے میڈیا کمپلینٹ سیل بنانے کی تجویز دی تھی۔