Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میڈیا ساتھ دے تو حکومت گرا سکتے ہیں ، آصف زرداری دل کی بات زبان پر لے آئے

میڈیا ساتھ دے تو حکومت گرا سکتے ہیں ، آصف زرداری دل کی بات زبان پر لے آئے
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے ۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر میڈیا ساتھ دے تو حکومت گرا سکتے ہیں  ۔ کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر  سے جدا نہیں  ہو سکتے۔ اسلام آباد میں  مسئلہ کشمیر میں  کل جماعتی  قومی مشاورت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر ہم سب کا ایک ہی مؤقف ہے، کشمیریوں کی جدوجہد نہیں بھلائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ   کشمیر ہمارے ڈی این اے میں ہے، ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کرسکتے، کشمیر کاز پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  کشمیر کاز کو سب سے زیادہ ڈکٹیٹر دور میں نقصان پہنچا ۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی مقبوضہ کشمیر پر بیانیہ تبدیل ہو رہا ہے۔