Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میچ فکس نہ ہوا تو ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے: جہانگیر ترین‘ اکرم خان کانجو کی پی ٹی آئی میں شمولیت

میچ فکس نہ ہوا تو ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے: جہانگیر ترین‘ اکرم خان کانجو کی پی ٹی آئی میں شمولیت
October 7, 2015
لودھراں (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نون لیگ دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتی۔ میچ فکس نہ ہوا تو ضمنی الیکشن میں فتح تحریک انصاف کی ہو گی۔ لودھراں میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومتی مداخلت جاری ہے۔ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ حکومتی عہدیداروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن سے رابطہ میں ہیں۔ عمران خان کے قافلے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے رہنما اکرم خان کانجو نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔