Saturday, July 27, 2024

شائقین کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا

شائقین کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا
March 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا ہے ، کہیں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں تو کہیں قومی پرچم کے رنگ لگائےشائقین پی ایس ایل کی رونق دوبالا کر  رہے ہیں۔

زندہ دلان پی ایس ایل میچ دیکھنےکے لئے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں ۔لاہوریئے  نہ صرف اپنی من پسند ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود ہیں بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹرزکو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

شائقین کرکٹ  میچ دیکھنے کیلئے شٹل سروس کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں ، شٹل سروسز اور قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ پر کرکٹ دیوانوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی رہی ۔