Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھلاڑی دباو میں نہ آئیں‘ آخری گیند تک لڑیں : عمران خان

کھلاڑی دباو میں نہ آئیں‘ آخری گیند تک لڑیں : عمران خان
March 19, 2016
کولکتہ (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کولکتہ ہوٹل میں قومی ٹیم سے ملاقات کی اور گرین شرٹس کو جیت کے لئے قیمتی مشورے دیے ۔ عمران خان نے کہا کہ کھلاڑی دباو¿میں نہ آئیں اور آخری گیند تک لڑیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائی وولٹیج میچ میں فتح کیسے حاصل ہوگی ؟ ورلڈ کپ ہیرو عمران خان نے قومی ٹیم کو تجربے سے سب گر بتائے اور کہا جم کر کھیلیں‘ شکست کا خوف دل سے نکال پھینکیں۔ میچ سے پہلے عمران خان نے کولکتہ ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور مختلف ٹپس دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی بتایا کہ کولکتہ سٹیڈیم پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں اور صرف اورصرف جیت کیلئے جان لڑائیں۔ پاکستانی قوم کو آپ کی جیت کا انتظارہے۔ سابق کپتان نے عمر اکمل کو بیٹنگ آرڈر میں اوپربھیجنے کا مشورہ بھی دیا اورشاہد آفریدی سے کہا کہ بھارتی آپ سے خوفزدہ ہیں، اس بات کا فائدہ اٹھائیں۔