Saturday, December 2, 2023

میٹرک کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ، لاہور بورڈ میں لڑکوں نے میدان مار لیا

میٹرک کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ، لاہور بورڈ میں لڑکوں نے میدان مار لیا
July 19, 2016
لاہور(92نیوز) لاہوربورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں لڑکوں نے میدان مار لیا ،تینوں پوزیشنیں ڈویژنل پبلک اسکول ماڈل ٹاؤن کے لڑکوں نے حاصل کر لی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ بورڈ میں مجموعی طور پر تینوں پوزیشن صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون کے لڑکوں نے تینوں پوزیشنوں پر قبضہ جمالیا ہے ۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن کے طالبعلم راناعمرفرمان نے حاصل کی جس نے 1100نمبروں میں سے 1087نمبر حاصل کئے ۔