میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، شہباز شریف
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،تحریک انصاف نے اس منصوبے کی بھر پور مخالفت کی،منصوبے میں تاخیر نہ ہوتی تو15 دسمبر 2017 کے بعد اورنج لائن نےچل پڑنا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹرواورنج لائن ٹرین پرعدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام کومبارکباد دی ہے اوراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دن رات کام کرکے اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد ازجلد مکمل کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے منصوبے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی،انہوں نے پوری کوشش کی اورنج لائن منصوبہ بند کردیا جائے۔ پی ٹی آئی کو عام آدمی کا ذرا خیال نہیں خود یہ پجارو میں سفر کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں کو عوام کا ذرا خیال نہیں، ڈینگی آئے تو یہ لوگ پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں۔