Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر پر شہباز شریف کی متعلقہ حکام کو سرزنش

میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر پر شہباز شریف کی متعلقہ حکام کو سرزنش
May 3, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب صبح سویرے ہی راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے ، تاخیر پر سرزنش کی گئی اور کام جلد نمٹانے کی ہدایات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح جب راولپنڈی کے باسی نیند میں ڈوبے تھے ،ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس پروجیکٹ کا خفیہ دورہ کیا خادم اعلیٰ میٹرو بس میں بیٹھے اور پروجیکٹ کے آخری مرحلے کی تیاری کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ یوں تو پروجیکٹ اپنے ٹارگیٹڈ ٹائم پر ختم ہوجاتا مگر طاہر القادری ، اور عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے خادم اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ میٹروبس اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی مکمل ہوگئی۔ اسلام آباد میں بھی میٹرو پروجیکٹ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے تاہم پروجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی ٹھیکیدار کہتے ہیں تیاری میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔