Thursday, October 6, 2022

میٹروبس  کے چلنے سے جڑواں شہروں کے باسیوں کی تو عید ہوگئی

 میٹروبس  کے چلنے سے جڑواں شہروں کے باسیوں کی تو عید ہوگئی
راولپنڈی(92نیوز)میٹرو بس کیا چلی جڑواں شہروں کے باسیوں کی تو جیسے عید ہو گئی ،باقاعدہ آغاذ کے پہلے روز میٹرو بس اسٹیشنز پر شہری لمبی لائنوں میں انتظار کر کے ملنے والی سہولت سے فائدہ اٹھاتے نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد آج سے میٹرو بس کا باقاعدہ آغاذ کر دیا گیا ہے،ہر عمر کے لوگ حکومت کی جانب سے ملنے والے اس میگا گفٹ پر خاصے مسرور نظر آتے ہیں،با لخصوص خواتین کا کہنا ہے کہ ماضی  میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ہونے والی خواری سے چھٹکارا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میٹرو پر ملنے والی سہولیات سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں واقعی تبدیلی آ گئی ہےعالمی معیار کی اس سروس کے بعد اپنی ذاتی گاڑیاں ہونے کے باوجود میٹرو پر ہی سفر کریں گے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ طویل مدت تک صبر آزما مصائب اور تکالیف سہنے کے بعد میٹرو میٹھے پھل کی مانند ہے۔ metro1 metro2 metro3