Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میو ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب‘ وینٹی لیٹرز کی قلت‘ مریضوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں

میو ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب‘ وینٹی لیٹرز کی قلت‘ مریضوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں
May 12, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین دو ماہ سے خراب‘ وینٹی لیٹرز کی بھی کمی‘ ایموبیگز سے کام چلایا جارہا ہے۔ مریضوں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں۔ میو ہسپتال کے عملے کے مطابق ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین ایک ماہ سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے یا تو مریض دوسرے اسپتالوں کو ریفر کر دیے جاتے ہیں یا انھیں سی ٹی سکین کرانے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ جانا پڑتا ہے جو ہسپتال سے کم از کم آدھا کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مشین کی خرابی کے بارے میں انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا مگر تاحال کچھ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث وارڈز میں ایمو بیگز کے ذریعے مریضوں کو آکسیجن دی جارہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق نارتھ میڈیکل وارڈ میں وینٹی لیٹرز کی ویٹنگ لسٹ کے تین مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب حکومت صحت کے بجٹ کو اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے اسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دے تاکہ غریب مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔