میو اسپتال میں کورونا وائرس کی زیر علاج خاتون کو ڈینگی بھی ہو گیا

لاہور ( 92 نیوز) کوروناوائرس میں مبتلا ایم پی اے مظفر علی شیخ کی اہلیہ کو میو اسپتال میں ڈینگی بھی ہوگیا،انہوں نے اسپتال میں مچھروں کی شکایت بھی کی تھی، صوبائی وزیرصحت نے ملبہ سی ای او ڈاکٹراسداسلم پرڈال دیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی بیوی کو میو اسپتال میں ڈینگی بھی ہوگیا، مظفر علی شیخ اور انکی بیوی کو کورونا وائرس ہوگیا تھا اور وہ میواسپتال میں زیرعلاج ہیں ،مظفر علی شیخ اور انکی بیوی نے اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی موجودگی کی شکایت کی تھی۔
مگراسپتال ا نتظامیہ نے شکایت کے باوجود انکے کمرے میں سپرے نہیں کیا تھا ، اس معاملے میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے بات کی گئی توانہوں نے لاعلمی ظاہرکرد اور ساراملبہ سی ای او میواسپتال پر ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر اسد اسلم سے واقعے کی تفصیلات پوچھوں گی۔
کورونا وائرس کے زیرعلاج متاثرین قرنطینہ مراکزمیں ناقص انتظامات کی کئی بات شکایات کرچکے ہیں۔