Saturday, July 27, 2024

میونخ:امریکا اور روس کا شام میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق

میونخ:امریکا اور روس کا شام میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق
February 12, 2016
میونخ(ویب ڈیسک)امریکی اور روسی وزرائے خارجہ نے ایک ہفتے میں شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جبکہ میونخ کانفرنس کے شرکا نے شامی شہریوں کیلئے انسانی امدادبڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزرائے خارجہ لاوروف اور کیری کا مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فریقین جنگ بندی پر متفق ہیں اور آئندہ چند روزمیں پتہ چل جائے گا کہ آیا تمام  فریقین  اپنے وعدوں کا پاس کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا  کہ اگر معاہدے پر عمل ہو جائے تو دوہزار بارہ کے بعد شام میں پہلی بار جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہوگ تاہم یہ جنگ بندی جزوی ہو گی کیونکہ نصرہ گروپ اور داعش جنگ بندی کے معاہدے میں شامل نہیں ہیں ۔ میونخ  اجلاس میں جان کیری، سرگئی لاوروف، سٹفین  مستورا، کے علاوہ شام تنازع کے  فریقین بھی شریک تھے۔امریکا فوری جنگ بندی چاہتا تھا جبکہ روس نے اگلے ماہ جنگ بندی کی تجویز دی تھی جس پر شامی اپوزیشن نے یہ کہتے ہوئے جنگ بندی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں روس کے وعدوں پر اعتماد نہیں۔