مین اِن بلیک انٹرنیشنل نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا
لاس اینجلس ( 92 نیوز) کالی وردی والے جاسوس آتے ہی چھاگئے، ہالی ووڈ ایکشن مووی مین اِن بلیک انٹرنیشنل نے ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس پر پہلی پوزیشن سنبھال لی، پالتو جانوروں کی خفیہ زندگی کی داستان دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سیریز مین ان بلیک کی نئی کڑی مین اِن بلیک انٹرنیشنل بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہی، فلم ریلیز کے تین روز میں دو کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
بڑی سکرین پر پالتو جانوروں کا دھماکا خیز ایکشن بھی جاری ہے، اینی میٹڈ مووی سیکرٹ لائف آف پیٹس ٹو رواں ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ہے، جس نے رواں ہفتے مزید دو کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کی کمائی کرلی ہے۔
نیلے جنی کا جادو دم توڑنے لگا، ڈزنی کی اینی میٹڈ مووی الٰہ دین باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے، جس نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
[caption id="attachment_225995" align="alignnone" width="500"] الٰہ دین نے 4کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا[/caption]