Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مینگورہ شہرکےقریب وادی مرغزارمیں سفیدمحل سیاحوں کی توجہ کامرکز

مینگورہ شہرکےقریب وادی مرغزارمیں سفیدمحل سیاحوں کی توجہ کامرکز
October 12, 2015
مینگورہ(92نیوز)مینگورہ شہر سے صرف 14کلو میٹر کے فاصلے پر وادی مرغزار میں واقع سفید محل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کےمطابق چا روں سمت فلک بوس پہا ڑوں کے دامن میں واقع یہ حسین   سفید محل 1941میں ریاست سوات کے با دشا ہ میا ں گل عبد الودود نے تعمیر کرا یا تھا ۔ اس محل کو وہ گر میو ں میں اپنی رہا ئش گا ہ کے طور پر استعما ل کر تے تھے۔ 1984میں اس محل کو ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ۔ سفید محل ناصرف مو سم کے لحا ظ سے سیاحوں کے لئے دلفریب ہے بلکہ یہا ں آئے ہو ئے سیا ح اسے سکون کا ذریعہ بھی  قراردے رہے ہیں۔ سفید محل تک جانے والی سڑک ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہے لیکن پھر بھی سیا ح اس سفید محل کو دیکھنے کیلئے پہنچ جا تے ہیں یہا ں کی خوبصورتی اور اپنی یا دیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر نا بھی نہیں  بھولتے۔ سیاح کہتے ہیں وادی مرغزار تک کی سڑک تعمیر اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وادی کی سیاحت پروان چڑھ سکتی ہے سیا حو ں کی جنت کہلا نے والی وادی سوات میں سفید محل کو ایک منفر د مقا م حا صل ہے سر دی ہو یا گر می سیا ح اس وادی کا رو خ ضر ور کر تے ہیں ۔ marghzarm
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔