مینار پاکستان پارک میں داخلے کیلئے تالے توڑنے پر لیگی کارکنوں کیخلاف دو مقدمات درج
لاہور (92 نیوز)پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کے دوران مینار پاکستان میں داخلے کے لئے دروازوں کے تالے توڑنے پر لیگی کارکنوں کیخلاف2 مقدمات درج کر لئے گئے ۔
پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کارکن گریٹر اقبال پارک میں کوڑا اور کچرا چھوڑ گئے،پارک میں عام شہریوں کے لیے لگائے بینچ بھی جلا دیئے گئے۔