Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مینار پاکستان واقعے پر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مریم نواز کا شدید ردعمل

مینار پاکستان واقعے پر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مریم نواز کا شدید ردعمل
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مینار پاکستان واقعے پر اپوزیشن نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف نے کہا ایسے واقعات سے سر شرم سے جھک جاتا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔

مینار پاکستان واقعے پر اپوزیشن کا بھی شدید ردعمل، شہباز شریف نے کہا واقعے پر افسوس اور شرمندگی ہوئی، اس طرح کے واقعات سے سر شرم سے جھک جاتا ہے توجہ طلب بات یہ ہے کہ معاشرہ کس طرف جا رہا ہے
کچھ معاشرتی برائیوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا یہ ہر پاکستانی کیلئے باعث شرم ہے۔ دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔ لڑکی کو زدوکوب کرنے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ واقعے کے بعد خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔ خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیا مینار پاکستان پر دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے میں آئے، ہمیں اجتماعی طور پر واقعہ کا جائز ہ لینے کی ضرورت ہے۔ بطور والدین، اساتذہ اور رہنماؤں کے نوجوانوں کی تربیت پر غور کرنا ہوگا، تاکہ خواتین کے لیے عوامی مقامات کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

بختاور بھٹو نے ٹویٹ کیا، مردہ دماغ والے زومبیز نے گھات لگا کر حملہ کیا، حکومت ہر واقعے کو قالین کے نیچے چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ حکومت خاتون کو چھرے مارنے والے کی رہائی پر بھی جواز پیش کرتی ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے کوئی نیا بل یا قانون کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔