Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میمو گیٹ کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا

میمو گیٹ کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل  دے دیا گیا
February 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میمو گیٹ کیس کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی  میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں ۔ سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، پراسیکیوٹر جنرل نیب،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ۔ گزشتہ برس 6 جنوری کو سپریم کورٹ میں  میمو گیٹ کمیشن کیس کی  سماعت  کے دوران عدالتی معاون نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک سے افراد کی وطن واپسی کیلئے قانون سازی کرنی ہو گی جس پر  عدالت نے دو ہفتوں میں قوانین کے مسودے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ سماعت کے دوران اس وقت کے چیف جسٹس میاں نثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ حسین حقانی نے سپریم کورٹ کو وطن واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب وہ واپس نہیں آ رہے۔ عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عدالتی معاون کے مطابق قوانین میں ترمیم کے بغیر حسین حقانی کو وطن واپس نہیں لایا جاسکتا۔ اس سے قبل 15 فروری 2018 کو سپریم کورٹ ملزم حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے احکامات دے چکی ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ  حسین حقانی عدالت کو واپسی کی یقین دہانی کروا کر گئے تھے ۔ اب ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔