Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کی نظرثانی درخواست خارج

میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کی نظرثانی درخواست خارج
February 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کی نظرثانی درخواست خارج کر دی گئی اور سپریم کور ٹ نے داخلہ و خارجہ کے سیکرٹریز اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حسین حقانی نے عدالت کو واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب وہ انکار کر رہے ہیں جس پر عدالت نے حسین حقانی کی نظرثانی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ وہ کس کی طرف سے آئے ہیں جس پر اکرم شیخ بولے وہ کیس میں واحد گواہ منصور اعجاز کی طرف سے ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی اس کا تعلق ہی نہیں ۔ پہلے آخری آرڈر پڑھ لیتے ہیں ۔
ادھر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ حسین حقانی نے عدالتی حکم کے برعکس آنے سے انکار کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مہربانی کر کے بیٹھ جائیں ۔ پہلے عدالت کیس کو سمجھ لے ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی کے لئے وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کئے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کو حسین حقانی کی واپسی اور تحفظ کا حکم دیا گیا تھا تاہم ا ن کے خیال میں وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔
عدالت نے خارجہ و داخلہ سیکرٹریز اور ڈی جی ایف آئی اے کوفوری طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تینوں حضرات پیش ہو کر بتائیں حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔