Saturday, July 27, 2024

میمو گیٹ سکینڈل ، مرکزی کردار اور سابق پاکستانی سفیر کے ریڈ وارنٹ جاری

میمو گیٹ سکینڈل ، مرکزی کردار اور سابق پاکستانی سفیر کے ریڈ وارنٹ جاری
February 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور واشنگٹن میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میموگیٹ سکینڈل کی سماعت کی ۔
ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلیے انٹر پول کے ہیڈ آفس کو لکھ دیا ہے ۔ انٹرپول پاکستان ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔
دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ حسین حقانی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ وطن واپس آئیں گے اور اب انکار کر کے یقین دہانی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حسین حقانی عدالت کو واپسی کی یقین دہانی کروا کر گٰئے تھے ۔ اب ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔