Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میلسی:ہسپتال سے ڈاکٹرزغائب ،مریض خوار

میلسی:ہسپتال سے ڈاکٹرزغائب ،مریض خوار
March 13, 2015
میلسی(ویب ڈیسک)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈاکٹرغائب مریض خوارہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں کئی ما ہ سے ڈاکٹر تو غائب تھے ہی مگر افسوس کہ گزشتہ روز سے ہسپتال میں دن 2بجے سے رات 8بجے تک ایمر جنسی میں بھی کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ ایمرجنسی میں موجود ڈسپنسر نے کہا کہ ایک ہفتہ سے سہ پہر 2بجے سے لیکر 8بجے رات تک کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتاہے جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ سمیت مختلف حادثات میں ایمر جنسی آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ۔ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ دور دراز سے آنے والے مریض بھی یا تو علاج کے بغیر واپس چلے جاتے ہیں یا پھر پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔