Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میلبورن : گرین کیپس کی گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں ،مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے

میلبورن : گرین کیپس کی گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں ،مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے
December 23, 2016

میلبورن(92نیوز)آسٹریلیا کےخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کےلئے قومی ٹیم کی میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ میں پریکٹس جاری ہے کھلاڑیوں نے پریکٹس سےپہلے  مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف  دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں شاہینوں نے میلبورن میں ڈیرے ڈال دیئے کپتان مصباح الحق سمیت بلے بازوں کی شارٹ پچ گیندوں کے لیے خصوصی مشقیں۔ میلبورن میں پاکستانی بلے باز سلیب کے ذریعے باﺅنسی ڈلیوریز کی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔ قومی ٹیم کو سلپ کیچز کی خصوصی مشقیں بھی کرائی گئیں۔

پریکٹس سیشن سے قبل قومی کرکٹرز نے میلبورن میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی وقت گزارا۔ اس موقع پر سیلفیاں بھی بنائیں اور فینز نے کرکٹرز سے آٹو گراف بھی لیے۔

اس موقع پر قومی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے خاصی پر عزم دکھائی دی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاہین دوسرے میچ میں مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور شائقین کو ایک اور اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔