Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میلبورن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائیگا

میلبورن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائیگا
December 23, 2016

 میلبورن(92نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم پینتیس سال سے ایم سی جی میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی روٹھی قسمت کو کیا منا پائے گی ؟کیا مصباح الیون میلبورن میں  کینگروز کو ہرا پائے گی ۔ بات کچھ یوں ہے کہ گرین کیپس پینتیس سال سے  میلبورن میں کوئی فتح نہیں حاصل کر سکے  لیکن برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو ملنے والا حوصلہ ریکارڈ بدل سکتا ہے۔ میلبورن کے ایم سی جی  میں  پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نو بار  آمنے سامنے آچکی ہیں آسٹریلیا نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی  جبکہ پاکستان صرف دو ٹیسٹ اپنے نام کر سکا  دو ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے  کے ختم ہو گئے۔ دوہزار نو میں  میلبورن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک سو ستر رنز سے شکست دی تھی۔  ماضی کے اعداد و شمار تو آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں لیکن بلند حوصلہ شاہین بھی  تاریخ رقم  کرنے کے موڈ میں ہیں۔