Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کے 6وکٹوں پر 310 رنز، اظہرعلی کی سنچری

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کے 6وکٹوں پر 310 رنز، اظہرعلی کی سنچری
December 27, 2016

میلبرن (ویب ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ میں دوسرے روز شاہینوں کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ اظہرعلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے چھ وکٹوں پر تین سو دس رنز بنا لئے ہیں۔ بارش کی انٹری کی وجہ سے ایک بار پھر میچ روک دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سمیع اسلم نو، بابراعظم تئیس، یونس خان اکیس اور کپتان مصباح الحق گیارہ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔

آج آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو پچاس رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بھی دس رنز بنا کر چلتے بنے۔ نائب کپتان اظہرعلی ایک سو انتالیس اور محمدعامر اٹھائیس رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس طرح پاکستان نے چھ وکٹوں پر تین سو دس رنز بنا لئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔