Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میلبرن ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 4وکٹوں پر 142رنز

میلبرن ٹیسٹ:  بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 4وکٹوں پر 142رنز
December 26, 2016

میلبرن (ویب ڈیسک) میلبرن میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں بارش کے باعث کھیل روک کر چائے کا وقفہ کیا گیا مگر مسلسل بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں4 وکٹ پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔ سمیع اسلم نو، بابر اعظم تیئس، یونس خان اکیس اور کپتان مصباح الحق گیارہ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اظہر علی چھیاسٹھ جبکہ اسد شفیق چار رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ففٹی کے ساتھ ہی اظہرعلی نے کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے برڈ دو جبکہ ہیزل وڈ اور لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔