Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میلان: کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے کا مشتبہ ملزم انیس امیری ہلاک

میلان: کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے کا مشتبہ ملزم انیس امیری ہلاک
December 23, 2016

 برلن (ویب ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے ٹرک حملے کے مشتبہ تیونسی ملزم کو ہلاک کر دیا گیا۔ اٹلی کے وزیر داخلہ نے روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامری کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی انگلیوں کے نشان سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چوبیس سالہ تیونسی شہری انیس عامری کی کار کو پولیس نے معمول کے چیک اپ کے دوران شناخت کے لیے روکا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔  ملزم نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع کرسمس مارکیٹ میں ٹرک کے ذریعے حملہ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اوراڑتالیس کو زخمی کردیا تھا۔ حملے کے شبے میں ایک تئیس سالہ پاکستانی نژاد شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال دسمبر میں جرمنی آیا تھا اور پناہ کا خواہشمند تھا جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔