Monday, October 2, 2023

میلان فیشن ویک میں ملبوسات کی نمائش جاری

میلان فیشن ویک میں ملبوسات کی نمائش جاری
March 1, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) اٹلی میں مشہور فیشن ویک میں ڈئزائنرز کے ملبوسات کی نمائش جاری ہے۔ حسینائیں رنگ برنگے ملبوسات پہن کر جلسے بکھیر رہی ہیں۔ اٹلی کے مشہور فیشن ڈیزائنر رابرٹو کاوالی نے چین کی طرز کے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔ ماڈلز جب دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر پہنچیں تو حاضری داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ کیٹ واک کے دوران نمائش میں شریک کئی خواتین موبائل سے ملبوسات کی تصویریں بناتی رہیں تو کئی غور سے دیکھتی رہیں۔ ڈیزائنر نے اپنے ملبوسات میں پیلے، نیلے، سبز، سرخ اور کالے رنگوں کا استعمال کیا ہے۔ کاوالی کے ٹریڈمارک کے نشان والے ملبوسات بھی نمائش میں پیش کیے گئے تاہم اس موقع پر ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ایسا ارادتاً کیا گیا ہے۔