Wednesday, February 8, 2023

میشا نے بھی وکلاء کی خدمات لے لیں

میشا نے بھی وکلاء کی خدمات لے لیں
کراچی ( 92 نیوز ) میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات پر علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس  پر میشا شفیع نے بھی وکلاء کی خدمات حاصل کر لیں ۔ میشا شفیع نے علی ظفر کے نوٹس کے ملنے کی تصدیق کئے بغیر ٹوئٹر پر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا  ،  ٹویٹ کے مطابق میشا شفیع کا کیس ایڈوکیٹ  محمد احمد اور نگہت داد لڑیں گی ۔ اپنے ٹویٹ میں میشا شفیع نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ  اس معاملے کے حوالے سے اپ ڈیٹس کے لئے وکلا سے رابطہ کریں ۔ دوسری طرف وکیل محمد احمد نے بھی اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وہ میشا شفیع کا کیس لڑنے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے 19 اپریل کو اپنے ایک ٹویٹ میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد شوبز حلقوں میں بھی خاصی ہل چل دیکھنے کو ملی  ، تاہم گزشتہ روز علی ظفر کے وکلا نے میشا  شفیع کو بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک قانونی نوٹس بھیجا  جس میں معافی اور دس کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ۔ تاہم میشا شفیع کے وکلا کے سامنے آنے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ معاملہ عدالت تک پہنچنے کا قومی امکان ہے  ، علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان معاملہ تمام حلقوں میں زیر بحث ہے حقیقت کیا ہے اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا۔