Saturday, January 28, 2023

میشا شفیع کے الزامات،علی ظفر نے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

میشا شفیع کے الزامات،علی ظفر نے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
کراچی ( 92 نیوز ) میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر نے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ علی ظفر نے وکلاء کے ذریعے 10کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا  ۔ ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع دو ہفتوں میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ علی ظفرکےبینڈ کی اقصیٰ اورکنزہ نےعلی ظفر کو بے قصور قرار دے دیا    ، گلوکارائیں   کہتی ہیں  میشا نےجس روز ہراساں کرنے کی بات کی، ہم بھی وہیں تھیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کےساتھ سفر بھی کیا ہے اور لڑکیوں کو جان بوجھ کر ان پر گرتے بھی دیکھا ہے۔