Friday, February 3, 2023

میشاشفیع کے علی ظفر پر الزامات ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

میشاشفیع  کے علی ظفر پر الزامات ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
لاہور ( 92 نیوز ) علی ظفر پر  میشا شفیع    کے الزامات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ علی ظفر اور میشا شفیع دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہاہے۔ گلوکارہ  میشا اور  علی ظفر کے الزامات  سے متعلق سوشل   میڈیا  پر بھی طوفان برپا ہے  ،  سوشل میڈیا صارفین  اپنے  اپنے  اسٹار  کے حق میں نکل آئے ۔ مہوش اعجاز نے رائے دی کہ علی ظفر سٹار ہیں دیکھتے ہیں یہ الزام کس حد تک سچ ثابت ہوتا ہے، ہزرا نے میشا شفیع کی حمایت کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ انہیں میشا پر فخر ہے جس نے آواز بلند کی۔ فاریہ سلمان کا کہنا تھا کہ بڑی ہمت کی بات ہےیہ جانتے ہوئے کہ اس کے نتائج کیا نکلیں گے ، پھر بھی آواز بلند کرنا۔ یاسر شہزاد نے لکھا  30منٹ میں میشا شفیع کے فالورز کی تعداد 30 ہزار سے 90ہزار پر پہنچ گی، ایک صارف نے یہ لکھ کر بات ہی ختم کردی کہ طیفا ان سیریس ٹربل،جبکہ دوسرے نے کہا کہ ابھی میچ 50ففٹی ہے کچھ نہیں کہا جاسکتا ْ۔ علی ظفر کےچاہنے والوں نے الزامات کو جھوٹ کا پلندا قراردے کر نظر انداز کرنے کی نصیحت کی ۔ ایک صارفک ا کہنا تھا کہ میشا نے علی ظفر کو فیس بک پر فرینڈ ریکوویسٹ سینڈ کی ہوگی اور انکار پر اس نے الزام لگا دیا۔