Saturday, July 27, 2024

میشاشفیع نے ہراسگی سے متعلق گورنر پنجاب کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

میشاشفیع نے ہراسگی سے متعلق گورنر پنجاب کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
August 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز) گلوکارہ میشا شفیع نے گورنر پنجاب کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے میشاء شفیع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے  گلوکار علی ظفر، گورنر پنجاب سمیت دیگر  فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ اداکارہ میشا شفیع نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارعلی ظفر نے انہیں ہراساں کیا مگر کسی فورم پر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ، علی ظفر کے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کو ہراساں کرنے کی درخواست دی جسے خارج کر دیا گیا،صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کو اپیل بھی کی جس پر  گورنر پنجاب نے قانون کے برعکس فیصلہ دیا۔ انہوں نے مزید استدعا کی کہ عدالت گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اداکار علی ظفر کے خلاف ہراسا‍ں کرنے پر کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے  فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےمدعہ علیہ سے  جواب طلب کر لیا۔