Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میسی نے ننھے افغان مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی

میسی نے ننھے افغان مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی
December 14, 2016

دوحہ (ویب ڈیسک) آخر کار انتظار ختم ہوا اور میسی کے ننھے افغان مداح کا خواب پورا ہو گیا۔ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارجنٹائنی فٹبالر نے مرتضیٰ احمدی سے ملاقات کر کے اپنے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بالآخر ہو ہی گئی وہ ملاقات جس کا تھا ننھی سی جان کو کب سے انتطار۔ غربت کے باعث پلاسٹک بیگ کی شرٹ پہن کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے افغان بچے مرتضیٰ احمدی کو اس کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ دوحہ میں بارسلونا اور سعودی کلب میں میچ سے قبل میسی نے مرتضیٰ احمدی سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ پیار سے گود میں اٹھا کر خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

مرتضیٰ احمدی میچ میں خصوصی میسکوٹ بھی تھا۔ اپنے ہیرو سے ملنے کی خوشی مرتضیٰ کےچہرے پر دیدنی تھی۔ وہ بار بار میسی کی جانب دوڑتا رہا۔ میسی بھی ننھے مداح کی چاہت کا جواب شفقت سے دیتے رہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ احمدی کی میسی کی شرٹ خریدنے کی خواہش پر اس کےگھر والوں نے غربت کے باعث اسے میسی کے نام والی پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنا دی جس کی تصاویر نے عالمی سطح پر دھوم مچا دی تھی۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد مرتضیٰ احمدی کو میسی کی شرٹس بھی تحفے میں بھیجی گئیں لیکن اب اس کی میسی سے ملنے کی سب سے بڑی خواہش بھی پوری ہو چکی ہے۔