Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میسی نے ننھے افغان مداح کیساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

میسی نے ننھے افغان مداح کیساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی
February 1, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کہتے ہیں لگن سچی ہو تو گوہر مقصود مل ہی جاتا ہے۔ شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ننھے افغان مداح کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی۔  پانچ سالہ مرتضیٰ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کے  خیال پر خوشی سے نہال۔ تفصیلات کےمطابق اسٹار فٹ بالر میسی نے مرتضیٰ  احمدی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار اس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر  دیکھنے  کےبعد کیا۔ جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان  کی  چند روز  پہلے  ایک  تصویر   سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں  ایک کمسن  لڑکے نے میسی کی  سفید اور نیلی دھاریوں والی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہن رکھا  تھا جس  پر مارکر سے میسی ٹین  بھی لکھا ہوا تھا۔ یہ اچھوتی تصویر میسی کی نظر سے بھی گزری جس  پر انہوں نے بچے  سے ملنے  کی خواہش  ظاہر کی  بچے  سے متعلق معلومات  اکٹھی کی گئیں  تو  اس کا  تعلق   افغان  صوبے  غزنی  سے نکلا  جس کے والدین  غربت کی وجہ سے  میسی  کے نام  والی  شرٹ نہیں خرید سکتے  تھے ۔ ادھر افغانستان فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے  کہ میسی   ننھے مداح  سے بارسلونا فٹبال کلب کے اسٹیڈیم کیمپ ناؤ میں ملاقات کریں گے۔