Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان

میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان
February 2, 2018

کراچی (92 نیوز) ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان نے کہا کہ میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کی ۔ دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل رہی تھی ۔
تفصیلات بتاتے ہوئے ساوتھ آزاد خان نے کہا کہ صوبائی وزیر کو ایک، فریحہ رزاق کو 3 گولیاں لگیں ۔ فریحہ رزاق کو ایک گولی سر، دو پیٹ میں لگیں ۔ خونے کے نمونے، سی سی ٹی وی فوٹیج، فنگر پرنٹس و دیگر شواہد محفوظ حاصل کر لئے گئے ہیں ۔
ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق پوسٹ مارٹم سے ثابت ہوا کہ میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کیا ۔ ملازمین کے مطابق دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل ہی تھی ۔ تمام فائر تیس بور پستول سے ہوئے ۔
ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں اسٹڈی روم میں پائی گئیں ۔ دونوں کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں ۔ پوسٹ مارٹم جناح اسپتال سے کروایا گیا ۔