Saturday, July 27, 2024

میر ہزار خان بجارانی کی پراسرار موت ،واقعہ صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا ،ذرائع

میر ہزار خان بجارانی کی پراسرار موت ،واقعہ صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا ،ذرائع
February 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) میر ہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار موت  سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع صبح ساڑھے  بجے پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت ملازمین گھر پر نہیں تھے ۔ میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر جبکہ اہلیہ فریحہ کی لاش فرش پر پڑی تھی ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پستول  سے تین گولیاں مس ہوئیں جو کہ چیمبر میں ہی پھنس ہوئی تھیں ۔

دوسری جانب میر ہزا رخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ۔ صوبائی وزیر کے سر پر ایک گولی لگی جبکہ اہلیہ فریحہ رزاق کے سر اور پیٹ میں دو گولیاں ماری گئیں ۔
میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے کرم پور میں گرڈ اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔۔

دوسری جانب میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی ہلاکت پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، متحدہ پاکستان اور جماعت اسلامی نے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی۔ پی پی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں میر ہزار خان پرانے ساتھی تھے، ان کی موت کا سخت صدمہ ہوا ۔ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ میر ہزار خان منجھے ہوئے سیاستدان تھے،ان کا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ۔  واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد بلال سلیم کاکہنا ہے کہ کل عام تعطیل ہوگی۔