Monday, December 11, 2023

میر پور ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کو جرمانہ،فاسٹ باؤلر عمران خان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ

میر پور ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کو جرمانہ،فاسٹ باؤلر عمران خان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ
May 10, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے میر پور ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کو جرمانہ کر دیا جبکہ فاسٹ باؤلر عمران خان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ جیت کر خود کو کلین سویپ سے تو بچا لیا لیکن اس فتح تک رسائی ان کو مہنگی پڑ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان مصباح الحق کو میچ فیس کا چالیس فی صد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو بیس  فی صد جرمانہ کیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے میچ کے دوران تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنانے والے فاسٹ باؤلر عمران خان کو بھی وارننگ دی ہے۔